کانگریس نے مڈ ڈے میل اسکیم کوآدھار کارڈ سے منسلک کرنے کے مودی حکومت کے
فیصلے کو سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے آج کہا کہ یہ انسانیت اور بچوں کے
حقوق کے خلاف ہے اور اس سے کروڑوں اسکولی بچے غذائیت سے محروم ہو جائیں گے۔کانگریس ترجمان بھکت چرن داس نے یہاں پریس کانفرنس میں
حکومت کے اس فیصلے
کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مڈ ڈے میل اسکیم کو آدھار سے
منسلک کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی ہے جو سیاست سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک سے متعلق قانون کے تحت مل رہے چاول سے بزرگ آج محروم
ہیں اور حکومت اب بچوں سے ان کے کھانے کا حق بھی چھین رہی ہے۔